بوڑھا شکاری
مجھے روز ہی دیر ھو جاتی گھر سے نکلتے ہوئے۔اور میری گاڑی کی کولیگز شکوہ کرتی ۔آج میں کچھ جلدی نکل آئی تھی سکول جانے کیلئے سڑک کی دوسری طرف انتظار کرنے لگی اتنے میں ایک وائٹ جی ایل آئی بلکل نیو ماڈل میرے قریب آکر رکی اور اس میں سے پکی عمر کے ایک بابے نے مجھے مخاطب کیا بیٹا آپ کو کہیں جانا ہے تو میں چھوڑ دیتا ہوں ۔۔۔
میں نے بابے کو دیکھتے ہوئے معذرت کیساتھ شکریہ ادا کیا اور کہا نہیں جی میری گاڑی بس آنے ہی والی ہے ۔۔۔اتنے میں انہوں نے پھر کہا آئیے جہاں بھی کہیں میں ڈراپ کردیتا ہوں ۔اب میں نے کچھ سختی سے منع کرتے ہوئے کہا ۔۔۔نہیں آپ جائیں مجھے کہیں نہیں جانا۔اتنے میں میںنے اپنی کولیگز کو کال کی کہ کہاں پہنچے ؟ تو وہ بولی آج گاڑی نہیں ہے اسی لیے لیٹ ہیں کچھ ٹیچرز چھٹی کر رہی ہیں اور میں نے بھی نہیں جانا ۔۔اس کا جواب سن کر میں غصے میں بولی ۔۔ یہ کیا بدتمیزی ہے یار ۔۔میرے سکول آج فوجی ( مانٹریننگ آفسر) نے آنا ہے اب میں کیسے جاؤں گی ؟
تو وہ بولی لوکل پہ چلی جاؤ اور فون بند کردیا۔ میری سب گفتگو باباگاڑی میں میں بیٹھا سن رہا تھا ۔۔اس نے فرنٹ ڈور کھولتے ہوئے کہا پریشان مت ہوں میں آپ کو پہنچا دیتا ہوں۔۔۔جنجھلاہٹ میں بنا کچھ سوچے سمجھے میں گاڑی میں بیٹھ گئی ۔ اور کہا چلیں ۔۔تو بوڑھے نے گاڑی آگے بڑھادی۔۔۔چند لمحوں بعد اسنے پوچھا کس طرف جانا ہے۔۔۔میں نے بتایا مجھے ہیڈتونسہ لا سے کچھ آگے کی طرف جانا ہے ۔۔۔آپ اگر وہاں مجھے چھوڑ دیں گے تو نوازش ہوگی ۔۔۔۔
قریب میرے گھر سے سکول تک کا۔سفر ایک۔گھنٹہ کا ہے ۔۔۔
شہر سے باھر نکلے تو بابا نے پوچھا کچھ ناشتہ کریں گی ؟ میں نے انکار کردیا تو وہ بولے دراصل میرے سر شدید درد ہو رہا ہے صرف چائے کی پیالیوں لوں گا ۔۔اگر اجازت دیں تو ۔۔؟
میں نے جھلاکر کہا۔۔مجھے دیر ہوگئی تو فوجی ایبسنڈ لگا دے گا ۔۔پلیز ۔۔تو وہ بولے دس منٹ میں کچھ نہیں ہوتا ۔۔۔میب دل ہی دل میں بولی بڑا ڈھیٹ ہے بڈھا ۔۔۔سمجھ نہیں رہا بات کو ۔۔اور زبان سے بولی ۔۔انکل جیسے آپکی مرضی ۔۔۔مویا جیندیں دے وس ھوندے کیلے پورن۔
( مردہ زندوں کے بس ھوتا ھے جب چاہیں دفن کریں )
تو بابا ہنس پڑے اور کہا واہ ۔۔۔مس جی واہ مثال تو آپ نے کمال کہی ۔۔خیر آگے ایک پٹرول پمپ کیساتھ ہوٹل پر گاڑی روکی اور چائے بسکٹ منگوائے میرے لیئے بھی ۔جب چائے آ گئی تو وہ بولے لیں تھوڑا سے آپ بھی لے لیں۔۔اگر کہیں تو میں اٹھ جاتا ہوں ۔۔۔ان کا اشارہ میرے نقاب کی طرف تھا ۔۔میں نے نقاب اتارا اور چائے کے آپ لینے لگی ۔۔۔معا مجھے احساس ہوا کوئی مجھے گھور رہا ہے میں نے بوڑھے انکل کی طرف دیکھ تو وہ توصیفی نگاہوں سے مجھے تکتے ہوئے چائے پی رہے تھے۔ میں گڑبڑا گئی بلا کی خود اعتمادی تھی اس بڈھے میں ۔۔۔
وہ بولے ھر کسی کے متعلق غلط رائے مت قائم کیا کریں۔بعض اوقات اسی خوف سے ہم مخلص دوست کھو دیتے ہیں ۔۔۔ میں نے انکی جانب دیکھا اور کہا ۔۔انکل جی کیسی رائے اور کون دوست ۔۔۔؟ آپکی مہربانی آپ مشکل وقت میں میرے کام آئے میں اس کی اجرت دونگی آپ کو ۔۔اور ہاں ایک بات اور ۔۔۔مجھ سے زیادہ فری نہیں ہونا ۔۔۔مجھ سے برداشت نہیں ہوتی بدتمیزی۔۔۔یہ بات میں نے جان بوجھ کر کہیں تھی اسے غصہ دلانے کیلئے مگر وہ سن کر ہنس پڑے اور کہا ۔۔مس جی خدا نہ کرے آپ کی شان میں گستاخی سرزد ھو اور وہ بھی مجھ سے ۔۔۔ایسا نا ممکن ہے ۔۔۔میں نے کپ ٹیبل پر رکھا اور کھڑی ہوگئی ۔۔اور بولی میں گاڑی میں ہوں آجائیں۔ نقاب درست کیا اور گاڑی میں بیٹھ کر سوچنے لگی ۔۔یہ بابا چاہتا کیا ہے آخر اس کا مقصد کیا ہے مجھے لفٹ دینے کا ۔۔۔اغوا کار تو نہیں لگتا کہیں سے ۔۔۔۔اور زبردستی اس کے بس کی بات نہیں اور وہ بھی میرے ساتھ ۔۔۔خیر ۔۔
میں اس کا انتظار کرنے لگی۔۔۔۔۔۔باقی آئندہ۔۔۔
بابے کیوں لفٹ دی ؟
بتائیے گا ضرور۔۔۔
Comments
Post a Comment